پاک ترک دوستی زندہ باد ۔۔۔۔۔۔
اس خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی ترک سفیر احسان مصطفے یردگل تھے جبکہ ترکی کی سب سے بڑی ویلفیئر تنظیم IHH کے 30 کے قریب مرد و خواتین پر مشتمل وفد خصوصی طور پر شریک ہوا ۔۔۔۔۔۔۔الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈائریکٹر آرفن ویلفیئر بریگیڈیئر عبدالجبار ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد ، صدر الخدمت ازادکشمیر ڈاکٹر ریاض احمد ، سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب نمیر حسین اور راقم نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔۔
پروگرام میں میزبانی کے فرائض الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب اور ازادکشمیر ریجن نے انجام دیئے مہمانوں نے آرفن فیملیز میں خوبصورت تحائف تقسیم کر کے ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور ان کے باہمت چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ۔۔۔
اس موقع پر ترک وفد کے ساتھ آئی خواتین نے پاکستانی بچوں اور ان ماؤں کو گلے لگا کر جس محبت کا اظہار کیا اس نے شرکاء کی آنکھوں کو نمناک کر دیا ۔۔۔۔۔۔
ترک سفیر نے پاک ترک دوستی کے نعرے لگا کر دونوں ممالک کے مابین دوستی کا اظہار کیا ۔۔۔
ترکوں کی ایک بات جو میرے لیے متاثرکن ہے کہ وہ بچوں سے بے پناہ انس و محبت رکھتے ہیں ۔۔طیب اردگان کی اکثر تصاویر بچوں کو اٹھائے ہوئے وائرل ہوئیں۔ اس پروگرام میں بھی ترک سفیر کو جب سٹیج پر بلایا گیا تو وہ ایک معصوم بچے کو گود میں لیے سٹیج پر آئے جو اس بات کا اظہار تھا کہ ترکوں کو اپنی نئی نسل کی فکر بھی ہے اور بے پناہ محبت بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکی سے آئے اس وفد کی سبھی خواتین نے بارش اور سردی کے باوجود دن بھر ارفن بچوں کے ساتھ کھیل کود اور پکنگ میں گزارا شام کے ڈھلتے سایوں نے انہیں دل برداشتہ کر دیا کہ وہ گزرتے وقت کے ان حسین لمحات کو طویل دیکھنا چاہتی تھیں ۔۔۔
الحمدللہ IHH اس وقت دنیا بھر کے ایک لاکھ سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔۔۔ وفد کے شرکا کا جوش جذبہ اور خوشی دیکھ کر لگتا تھا کہ یتیموں ، بیواؤں ، کمزوروں اور بے سہاروں کی مدد اللہ نے شاید ترکوں کی فطرت میں رکھی ہے ۔۔۔اللہ کرے یہ جذبے پوری امت میں بیدار ہوں تاکہ ہم حقیقت میں دنیا کے غم خوار ثابت ہوں ۔۔